نمبر ون یوٹیوبر ’’مسٹر بیسٹ‘‘ کی ہوشربا ماہانہ کمائی کا راز کھل گیا

نیویارک (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ کی دنیا کے بادشاہ، مسٹر بیسٹ کی ماہانہ آمدنی کا راز کھل گیا ہے، اور یہ راز اتنا بڑا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین دنگ رہ گئے، حال ہی میں، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ڈرامہ الرٹ نامی اکاؤنٹ نے مسٹر بیسٹ کی مبینہ آمدنی کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے، جس میں ان کی گزشتہ 28 دنوں کی کمائی 40 لاکھ ڈالر (ایک ارب 11 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) سے زیادہ بتائی گئی۔

روزنامہ سٹی گزٹ کے مطابق  دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن جو ’’مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور ہیں، کی یوٹیوب سے ماہانہ کمائی کے اعداد و شمار لیک ہوگئے ہیں، اور یہ اعداد و شمار کسی کو بھی حیران کر سکتے ہیں۔

مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینل پر 36 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، اور ان کی ویڈیوز پر اربوں ویوز آتے ہیں۔ ان کی آمدن سے متعلق  خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد، سوشل میڈیا پر صارفین کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔ کچھ صارفین نے کہا کہ مسٹر بیسٹ اس سے کہیں زیادہ کماتے ہیں، کیونکہ ان کی اسپانسرشپ ڈیلز بھی لاکھوں ڈالرز کی ہوتی ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ مسٹر بیسٹ اس کمائی کے حقدار ہیں، کیونکہ وہ اپنی ویڈیوز پر بہت محنت کرتے ہیں۔

مسٹر بیسٹ صرف یوٹیوب سے ہی نہیں کماتے، بلکہ ان کی ایک وسیع کاروباری سلطنت بھی ہے۔ ان کے متعدد یوٹیوب چینلز ہیں، اور وہ مختلف برانڈز کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں۔ اندازے کے مطابق، ان کی سالانہ آمدنی 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *